صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پانچویں بار خطاب کریں گے

اسلام آباد (عترت جعفری) صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پانچویں بار خطاب کریں گے۔ عموی طور پر یہ روایت ہے کہ صدر مملکت حکومت کی طرف سے تیار کردہ مواد پر مبنی تقریر کرتے ہیں اور کچھ امور پر اپنی رائے دیتے ہیںجن میں معیشت، ملک کے خارجہ تعلقات خطے کی صورت حال شامل ہے، پارلیمانی سال کے نصف سے زیادہ مدت میں ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی، پی ٹی آئی سے  پارٹی سے صدر مملکت کا تعلق بھی ہے ، جبکہ اپریل کے بعد سے اتحادی حکومت  کام کر رہی ہے، صدر مملکت  گذرے چند ہفتوں میں کچھ اہم امور جن میں سائفر، اہم تعیناتی، جلد الیکشن کے بارے میں اپنے انٹر ویوز میں اپنی آرا ظاہر کر چکے ہیں، یہ امور ان کی تقریر کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ ،اس بارے میں کافی دلچسی سے تقریر کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ تاہم وہ ملک سے تنازعات کے خاتمہ کی کوشش اور  افہام وتفہیم کی بات  ضرورکریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...