صدر نے سزائے موت  کے پانچ مجرمان کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں

Oct 06, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر  نے فاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں۔ صدر مملکت نے محمد شعبان ولد محمد انور کی رحم کی اپیل مسترد کر دی۔ محمد شعبان کو تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ دوسری جانب صدر نے   کہا ہے کہ سٹریٹ چلڈرن اور 20 ملین سے زائد سکول نہ جانے والے بچوں کو باقاعدہ تعلیم کے دھارے میں شامل کرنا انہیں قیمتی انسانی وسائل میں تبدیل کرنے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار انڈر 16 سٹریٹ چلڈرن کی ٹیم اور مسلم ہینڈز کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انشورنس کمپنیوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ کسانوں کی سہولت کیلئے فصلوں کی انشورنس کا خود کفیل ماڈل تیار کیا جائے، میڈیا کے ذریعے کسانوں کو فصل بیمہ کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں