اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) رہنما تحریک انصاف نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ گزشتہ سال کی طرح ربیع الاول کی آمد کی مناسبت سے عشرہ رحمت للعالمین بھرپور انداز سے منائیں گے،عمران خان اور تمام قائدین و زعماء نے فیصلہ کیا کہ پارٹی لیول اور جہاں جہاں تحریک انصاف کی حکومتیں ہیں وہاں سرکاری سطح پر جشنِ عید میلاد النبی بھرپور جوش وجذبے سے منایا جائے گا،محافل کا انعقاد کیا جائے گا،چراغاں کیا جائے گا کے پی کے ہائوس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سینیٹر فیصل جاوید خان اور افتخار درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر نور الحق قادری نے کہا اس عشرے میں تسلسل و تواتر کے ساتھ محافل سیرت النبی ? کا انعقاد بھی ہو گا،تحریک انصاف کا بنیادی مقصد نوجوان نسل اور پاکستانی قوم کو سیرت النبی ؐ سے وابستہ رکھنا ہے،عمران خان کا رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد نوجوانوں میں محمدؐ کی محبت کواجاگر کرناخوفِ خدا اور انسانیت سے محبت کاجذبہ پیدا کرنا تھاانہوں نے کہا کہ عشرہ رحمت للعالمین کا مرکزی پروگرام اسلام آباد میں منعقد ہو گا،تحریک انصاف کے تمام قائدین علماء مشائخ ،نعت خواں اور قاری شرکت کریں گے پاکستان میں اس نوعیت کی بڑی تقریب پہلے کبھی نہیں ہوئی ہو گی،بدقسمتی سے وفاقی حکومت اس طرح کی تقریبات کا انعقاد نہیں کر رہی سب کو نبی ؐ کی ولادت کا دن انتہائی جوش و جزبہ سے منانا چاہئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی نے کہا کہ عمران خان محمد مصطفیٰ? سے نہایت عقیدت رکھتے ہیں،عمران خان نے او آئی سی کانفرنس میں بطور وزیراعظم امت مسلمہ کو کہا کہ ہمیں اپنی اقدار کو تحفظ دینا چاہئے اور نبی? کی سیرت سے سکھیں اور دوسروں کو بھی آگاہی دیں،مسلمان تحقیق سے دور چکے گئے،ہمیں اپنے مذہب میں تحقیق کی ضرورت ہے،اسلام پر اچھا مواد بنانا چاہئے تاکہ نوجوان اس سے سیکھیں اور دین کے راستے پر چلیں،12 ربیع الاول ایک عید ہے اور اسکو عید کے دن کی طرح منائیں گے،اور تحریک انصاف اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اس موقع پر رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی قوم جشنِ عید میلاد النبی? انتہائی جوش و جذبے اور زبردست انداز میں منائیں گے،پچھلے 3,4 سے ان تقریبات کے انعقاد کے روجھان میں اضافہ ہوا ہے،لوگوں نے گھروں،گلیوں،چوکوں اور چوراہوں کو خوب سجایا ہے،عمران خان نے رحمت للعالمین اتھارٹی قائم کی جس کا مقصد نوجوانوں کو سیرت النبی? سے روشناس کروانا اور عمل کرنے کا راستہ ہموار کرنا تھا،عمران خان کی جب دوبارہ حکومت آئے گی تو رحمت للعالمین اتھارٹی تو دوبارہ فعال بنائیں گے،اسلام آباد میں 9 اکتوبر 12 ربیع الاول کے دن جو پروگرام ہو گا اس میں نعتیہ کلام پڑھے جائیں گے،بچے شرکت کریں گے،اور علمائ کرام تقاریر کریں گے اس سیرت النبی? پر روشنی ڈالیں گے،تقریب سے مرکزی خطاب چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے،پوری دنیا میں ہماری جماعت اس وقت جشنِ عید میلاد النبی? کے تاریخی دن کو انتہائی عقیدت سے منانے کی تیاریاں کر رہی ہیں انہوں نے کہا عید میلاد النبی? کو منانے کے لئے اسلام آباد انتظامیہ نے کنونشن سینٹر کی اجازت نہیں دی،یہ بہت بڑی بدقسمتی ہے،ہم اس معاملے پر عدالت میں گئے ہیں امید ہے اجازت مل جائے گی،اس پروگرام کو روکنا سمجھ سے بالاتر ہے،ہماری حکومت نے کبھی بھی مذہب کے حوالے سے اور سیاسی حوالے سے کسی کو کوئی بھی پروگرام کرنے سے نہیں روکاانشااللہ آقائے دوجہاں کا یومِ ولادت عقیدت سے منائیں گیمیڈیا بھی اس میں اپنا حصہ ڈالے اور اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں.
ربیع الاول کی آمد، عشرہ رحمت للعالمین بھرپور انداز سے منائیں گے‘ نورالحق قادری
Oct 06, 2022