ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کا دکوڑک بازار کا دورہ‘ نرخنامہ کی خلاف ورزی پر جرمانہ

Oct 06, 2022


سوات (نامہ نگار)سوات کی تحصیل چارباغ میں انتظامیہ کا لوگوںکو سرکاری نرخنامہ کے مطابق اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کیلئے کارروائی، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ حیاء الدین نے چارباغ میں دکوڑک بازار کا معائنہ کرتے ہوئے دیگر دوکانات سمیت پولٹری شاپس پر خصوصی توجہ دی، معائنہ کے دوران دو پولٹری شاپس کو سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو من مانے نرخ پر لوگوںکو لوٹنے کی اجازت نہیں جو بھی سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کا مرتکب پایا گیا اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

مزیدخبریں