اسلام آباد(نا مہ نگار)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخواہ ہائوس میں نوجوانوں سے جہاد کے نام پر حلف لینا دراصل ملک کو جنگ کی طرف دھکیلنا ہے۔عمران خان کے خیبرپختونخوا وزیر اعلی ہائوس میں خطاب پر اپنے رد عمل میں ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی ملک میں نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے،عمران نیازی جہاد کے مقدس لفظ کو خرافات سے منسلک نہ کریں،عمران نیازی کا وزیر اعلی ہاس خیبرپختونخوا کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پاکستان کو معاشی بد حالی کی طرف ایک بار پھر دھکیلنا چاہتا ہے،عمران نیازی کا فساد کو جہاد سے تعبیر کرنا احمقانہ عمل ہے عمران نیازی ملک کو ایک بار پھر افرا تفری کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے،اسلم غوری نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخواہ ہائوس میں نوجوانوں سے جہاد کے نام پر حلف لینا دراصل ملک کو جنگ کی طرف دھکیلنا ہے خیبرپختونخواہ سرکاری بجٹ کو عمران نیازی کے جلسوں کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اور دوسری طرف خیبرپختونخوا کا خزانہ سرکاری ملازمین کیلئے خالی ہے
نوجوانوں سے جہاد کے نام پر حلف ملک کو جنگ کی طرف دھکیلنا ہے، اسلم غوری
Oct 06, 2022