عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دکھائی دے گا، شیخ رشید 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سے خوش نہیں میں ڈار کی ذمہ دارہوں شہباز کی نہیں عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دکھائی دے گا اسحٰق ڈار معاشی اعداد میں ٹیمپرنگ کرنے میں ماہر ہیں مفتاح مفت میں مارا گیا لال حویلی سے جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش ناکام ہوگی آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وزیر داخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں ووٹ کو عزت دو کی چیخیں نکلیں گی ٹویٹ سے لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو باخبر کروں گا 15 نومبر تک سیاست آر پار ہوجائے گی علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ کو راولپنڈی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیابان سرسید کی تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کو بھی ریلیف ملتا ہے ملے بس جو فیصلے لینے ہیں لے لیں اور الیکشن کی طرف جائیں اب تو مفتاح بھی کہہ رہا ہے کہ اسحاق ڈار اوررانا ثنائ￿ اللہ ان کو مروائے گا 25 مئی کو رینجرز نے جو کیا وہ افسوسناک ہے ملکی سیاست کہاں جائے گی بجلی کے بل بتا رہے ہیں کہ ملکی معیشت کا کیا حال ہیآڈیو لیکس، سائفر عام آدمی کا مسئلہ نہیں ہے رانا ثنائ￿  اللہ جس چینل پر جاتا ہے لوگ وہ چینل دیکھنا ہی چھوڑ دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بات چیت کے لئے تیار ہیں ملک میں شفاف الیکشن کروائے جائیں اسی میں سب کا بھلا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اور کچھ نہیں ہو رہا صرف آبادی ہی بڑھ رہی یے اسی لئے راولپنڈی میں اگلے مہینے 35 کروڑ کی لاگت سے ماڈل کالج کا افتتاح کررہا ہوں ۔

ای پیپر دی نیشن