’’ جشن میلاد ؐ‘‘ حیدرآباد انتظامیہ کی نااہلی و عدم تعاون پر احتجاج

Oct 06, 2022

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش نے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں حیدرآباد ضلعی انتظامیہ کے عدم تعاون پر وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور کمشنر حیدرآباد کو خطوط روانہ کردئیے ہیںجس میں انہوں نے کہا ہے کہ ربیع النور ؐ کی پر بہار سعاعتوں میں عاشقان مصطفیٰ ؐکی جانب سے ریلیاںنکالی جارہی ہیں ،جلوس ،جلسوں اور میلاد کانفرنسز کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیںلیکن افسوس اب تک ضلعی انتظامیہ، واسا اور بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد نے اس جانب کوئی توجہ مبذول نہیں کی ضلعی انتظامیہ کے اجلاس نمائشی اقدامات سے آگے نہیں بڑھ سکے ہیں 25لاکھ آبادی کے شہر حیدرآباد کو ضلعی انتظامیہ نے یکسر نظر انداز کر دیا ہے بلکہ جلوس کی گزر گاہوں کو تعمیر کرنے یا پیوندی کاری کی بجائے مزید ادھیڑا جارہا ہے جبکہ اس سے متصل نور محل چوک تا ڈومنوا روڈ مکمل طورپر تباہ ہے اور کئی سالوں سے یہاں کے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں میمن ہسپتال چوک پر نکاسی سیوریج کا پانی نکلنے کی شکایات روز کا معمول بن چکا ہے لہٰذاوزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ اور کمشنر حیدرآباد خصوصی توجہ فرمائیں تاکہ ربیع النور جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں حائل رکاوٹیں دور ہوں اور عاشقان مصطفیٰ ؐ اپنے پروگرام باحسن خوبی کر سکیں ۔

مزیدخبریں