لاہور ویمن کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین الجامعاتی صوبائی حسن قرات مقابلے 

Oct 06, 2022


لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام بین الجامعاتی صوبائی حسن قرات کے مقابلے کا انعقادکیا گیا۔ مقابلے میں مختلف یونیورسٹی کے طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب میں پرنسپل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر راحت اجمل، رجسٹرار لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی بابر علی خان، چیئرپرسن شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر زاہدہ شبنم، ڈائریکٹر سٹوڈینٹ افئیرز ڈاکٹر سْمیرہ سجاد سمیت شعبہ علوم اسلامیہ سے وابستہ دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر راحت اجمل نے کہاکہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمیں قرآن و سنت پر عمل کرنا ہو گا پھر ہی کامیابی ہمارا مْقدر بنے گی۔

مزیدخبریں