ستمبر میں 2242میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے : ڈی آئی جی آپریشنز 


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ شہریوں کوپولیس خدمت کاؤنٹرز کے ذریعے بلا تعطل میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کی فراہمی جاری ہے۔ ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز 24 گھنٹے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ایم ایل سی کی بر وقت فراہمی سے شہریوں کی فوری طبی امداد اور زندگی بچانے میں بے حد مدد ملی ہے۔ ستمبر کے دوران خدمت کاؤنٹرزسے2242میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔

پولیس خدمت کاؤنٹرجنرل ہسپتال سے427،جناح ہسپتال 322، سروسز ہسپتال265،میؤ ہسپتال106،گنگا رام ہسپتال81، میاں منشی ہسپتال254،کوٹ خواجہ سعیدہسپتال204،نوازشریف ہسپتال58،دیہی ہیلتھ سنٹرزبرکی136،اعوان ڈھائے والا112،مانگا منڈی 143،دیہی ہیلتھ سنٹررائیونڈ91 جبکہ دیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے43ایم ایل سی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ گذشتہ ماہ کے دوران ہسپتالوں میں 556 پولیس اہلکاروں کو علاج ومعالجہ سہولیات کی فراہمی میں مدد کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...