لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئرپنجاب ثمن رائے نے پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے اقدامات کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کاوشوں کے لئے رابطہ قائم کرنے کے لئے نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر این سی اے ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کیمپس میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ثمن رائے نے نیشنل کالج آف آرٹس کو دعوت دی کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کے امور پر بیداری پیدا کرنے میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے مشن میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے یوتھ ریسورس سینٹر قائم کیا ہے جہاں میڈیا اساتذہ اور معروف یونیورسٹیوں کے طلباء پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔