ملتان(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد سلیم اختر لابر کو چیئرمین ایم ڈی اے نامزدکردیا گیا ،آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ اس سے قبل وہ ایم ڈی اے کی گورننگ باڈی کے ممبر کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کر رہے تھے۔اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی طرف سے چیرمین کے اعزازی عہدے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اس موقع پر ایم پی اے محمد سلیم اختر لابر نے کہا کہ ہے کہ وہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے بے حد مشکور ہیں جنھوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اہم زمہ داریاں سونپی۔
سلیم اختر لابر چیئرمین ایم ڈی اے نامزد،آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے
Oct 06, 2022