تو شہ خا نہ: سٹیٹ بنک سے عمران کے اکا ئونٹس کی تفصیل طلب ، الیکشن کمشن جا ئزہ لے کر محفوظ فیصلہ سنا ئے گا 


 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے سٹیٹ بنک سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بنک اکائونٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سٹیٹ بینک سے عمران خان کے بنک اکائونٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔ ذرائع الیکشن کمشن کے مطابق سٹیٹ بنک کو عمران خان کے بنک کھاتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔ تفصیلات ملنے کے بعد الیکشن کمشن اکائونٹس کا جائزہ لے گا اور بعد ازاں اس بنیاد پر توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...