عمران نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت حصہ نہیں بنے گی: ہا شم ڈوگر 


لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہیں تو پنجاب حکومت حصہ نہیں بنے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو سہولیات بھی نہیں دی جائیں گی، یہ سیاسی مسئلہ ہے سرکاری وسائل اسعمال نہیں کریں گے۔ میرے خیال میں حکومت کو لانگ مارچ کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔ لانگ مارچ شرکاء کو سکیورٹی دیں گے، جیل کے اندر شہباز گل پر تشدد کی اپنی بات پر قائم ہوں، ابھی تشدد کا معاملہ عدالت میں ہے دیکھتے ہیں بات کس طرف جاتی ہے، کسی خاص سطح پر یہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دے دی جائے۔لانگ مارچ سیاسی معاملہ ہے۔ ہم لانگ مارچ میں سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گے۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ جب عمران خان حکم دیں گے تو ہم ایک جماعت کے طور پر نکلیں گے۔  دریں اثناء  پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر  نے کہا  کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کی سکیورٹی ان کا اپنا معاملہ ہوتا ہے۔ وفاق صوبے کو اس بارے میں کوئی حکم نہیں دے سکتا، اگر لانگ مارچ کے موقع پر وفاق کی جانب سے پولیس نفری مانگی بھی گئی تو دینا یا نہ دینا صوبائی اختیار ہے، ہم نفری نہیں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...