اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی سلامتی سے کھیلنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے ، ؟ معیشت تباہ اور تاریخی قرضے لینے والا اسلام آباد کیا کرنے آرہا ہے ، فارن ایجنٹ نے 95لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا ، ، عمران خان ان سوالوں کا جواب دیں ، پھر لانگ مارچ کریں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے پہلے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سوالات کا جواب دینے کا چیلنج کردیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کے ساتھ کھیل کھیلنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟ معیشت تباہ کرنے اور 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے والا فارن ایجنٹ جھوٹا اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ کشمیر فروش، توشہ خانہ کا چور، فرح گوگی، پیرنی کی کرپشن کا شریک مجرم اور پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کرنے کی سازش کرنے والا فارن ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان سوالوں کا پہلے جواب دیں اور پھر عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کریں، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری کررہے ہیں۔