لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے وکلاء کا اہم اجلاس منعقد ہوا ہے مسلم لیگ ن کے لائرز فورم نے سپریم کورٹ بار میں صدراتی امیدوار خالد جاوید خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔مسلم لیگ ن لائرز فورم کے صدر رفاقت علی ڈوگر، صدر نصیر احمد بھٹہ، پیر مسعود چشتی‘ عابد ساقی ،صدر لاہور ہائیکورٹ اکبر علی ڈوگر،، جی اے خان طارق،، زاہد حسین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں عاصمہ جہانگیر گروپ اور خواجہ اورنگزیب نے بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔