مختلف علاقوں سے 5نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد‘ڈیڈ ہائو س فل ہوگئے 

Oct 06, 2022


لاہور+فیروز والہ(نامہ نگاران)شہر کے مختلف علاقوں میں سے 3نامعلوم افراد کی نعشیں ملی ہیں۔مسلم ٹاؤن کے علاقے میں راہگیر نے نہر میں نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے نعش نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کچھ دن پرانی ہے۔متوفی کے ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔لاری اڈہ کے علاقے سے 65 سالہ نامعلوم شخص جبکہ داتا دربار کے علاقہ بلال گنج سے 35 نامعلوم شخص کی نشیں ملی ہیں ۔پولیس نے دونوںنعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ہیں ۔پولیس کے مطابق دونوں افراد نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔  شہر کے مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی نعشیں ملنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا جبکہ پولیس کی جانب سے بروقت قانونی کارروائی نہ کرنے،ورثاء کی تلاش میں غفلت کا مظاہرہ کرنے اور ان کو امانتا قبرستان میں دفن نہ کرنے کی وجہ سے شہر کے تینوں ڈیڈ ہاؤس فل ہو گئے ہیں اور وہاں کئی روز تک نعشیں پڑی رہنے سے تعفن اٹھ رہا ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق انہوں نے گزشتہ ماہ شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی 43لاشوں کو مختلف قبرستانوں میںامانتا دفن کیاہے ۔ تھانہ فیروزوالہ کے مختلف علاقوں سے دو نوجوانوں کی نعشیں ملی ۔ برکت ٹاؤن نہر کے قریب نا معلوم نوجوان24 سالہ کی نعش پڑی ہوئی دیکھ کر لوگوں نے فیروزوالا پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے 28سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش قبضہ میں لے لی ۔ پولیس کے مطابق دونوں نوجوان نشی تھے۔ 

مزیدخبریں