فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اے ڈی سی ہیڈ کوارٹرز نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کی سنگین خلاف ورزی میں ملوث گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بجھوایا اوربے جاوبلاجواز مہنگائی کی روک تھام کے سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی واضح طور پر نظر آنی چاہیے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف ان کی کاروائیوں سے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔انہوں نے اشیائے ضروریہ کی سپلائی اور معیار پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔
فیصل آبادی:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ،گرانفروشی پرجیل بھیجنے کاحکم
Oct 06, 2022