لیڈی ایچی سن ہسپتال میں محفل میلاد 

Oct 06, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) لیڈی ایچی سن ہسپتال میں 12 ربیع الاوّل کے حوالے سے انتہائی عقیدت و احترام سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میلاد شریف میں حضور کی شانِ مبارک میں درود و سلام گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد ملک نے کہاکہ محسن انسانیت حضرت محمد اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ¿ حسنہ کے ذریعے پوری دنیا کیلئے مثال ہیں اور آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میں امن و بھائی چارہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ میلاد شریف میں مولانا الیاس چنیوٹی اور علامہ مفتی تنویر احمد قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ قاری عبدالرحمن امام و خطیب رانا سیف نے نعت خوانی کی۔ محفل میلاد میں ہسپتال کے سٹاف سمیت علاقہ معززین نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی و امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
 انہوں نے کہا کہ استاد کو معاشرے میں روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔

مزیدخبریں