خواجہ سراﺅں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ندیم اشرف 


لاہور(لیڈی رپورٹر)انسانی حقوق کمیشن پنجاب کے ممبر ندیم اشرف نے کہا کہ انسانی حقوق بالخصوص خواجہ سراو¿ں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کمشن کی اولین ترجیح ہے ۔اسی سلسلے میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے توقع رکھتی ہے کہ وہ خواجہ سراو¿ں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قانون کے مطابق اقدامات اٹھائیں گی۔ ان خیالات کااظہار مختلف خواجہ سراتنظیموں کے نمائندگان سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ تنظیموں کے نمائندگان نے خدشات کا اظہار کیا کہ خواجہ سراﺅں کے تحفظ کے قانون سے متعلق حقائق کے برعکس ایکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے مواد کے نتیجہ میں خواجہ سرا پر تشدد کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...