لاہور (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی پنجاب سلمان اعجاز نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر کہا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ میں اساتذہ مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ استاد معاشرے میں ایک معمار کاکردار ادا کرتاہے۔ سیکرٹری بہبود آبادی نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت اور خاندانی منصوبہ بندی سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں اساتذہ ہماری رہنمائی کر تے ہیں۔ کوئی بھی معاشرہ یا فرد استاد کی راہنمائی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ سیکرٹری سلطان اعجاز کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اساتذہ کو ان کی محنت اور لگن پر سلام پیش کرتے ہیں۔