اساتذہ قوم کے محسن ،ان کی تکریم سے قومیں عروج حاصل کرتی ہیں: اقبال صدیق


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) سٹی اور گردونواح میں ٹیچر ڈے انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، کنڈرگارٹن سکول، اپیکس سکول اور دی سمارٹ سکول سمیت متعدد سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں تقریبات منعقد ہوئی مقررین نے قوموں اور معاشرے کی ترقی میں اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالی وکلاء راہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ، پی ایف یو جے کے صدر اقبال صدیق سدھو اور ماہر تعلیم رانا شاہد منظور نے کہا کہ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں ان کی تکریم کی بدولت ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں اس دن کو منانے کا مقصد تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے احترام کو اجاگر کرنا ہے اساتذہ کو قوم کا معمار کہا جاتا ہے تعلیم دینا صرف پیشہ ہی نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری ہے آج معاشرے کے ہر طبقے کو استاد کا احترام یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن