کامونکی(نمائندہ خصوصی)ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر کپتان کا دیا ہوا تحفہ ہے عوام پی ٹی آئی کی حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ جب اتحادی حکومت اقتدار میں آئی تو خدانخواستہ پاکستان کے ڈیفالٹ کر جانے کی باتیں کی جارہی تھیں اور ملک سر ی لنکا بننے کی کگار پر تھا لیکن موجودہ وفاقی حکومت نے قومی معیشت کو سہارا دیکر ڈیفالٹ سے بچایا اور آج چار مہینوں کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی معیشت کے حوالہ سے کوئی منفی بات نہیں کی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے پی ٹی آئی کو اس لئے عدم اعتماد کے ذریعے ایوان اقتدار سے نکالا تاکہ ملکی مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بیانیہ مٹی تلے دب چکا ہے، عوام انکی الزام تراشی کی سیاست سے عاجز آچکی ہے اور جھوٹ بولنے کی روش نہ بدلے جانے کے باعث عوام عمران خان سے نفرت کررہے ہیں، وفاقی حکومت سیلا ب زدگان کی امداد و بحالی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔