سرائے مغل(نامہ نگار) ٹرانس جینڈر ایکٹ خاندانی اور وراثتی نظام کی تباہی اور اسلام کیخلاف قانون ہے ۔ ملک کے اسلامی تشخص کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ملک کے مستقبل کا دارومدار نظام مصطفےؐ کے نفاذ میں ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع قصور پروفیسر راؤ اختر علی نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں اجتماعات سے خطاب کرتے کیا۔ سرائے مغل، کچہ پکا اور ہلہ میں اجتماعات سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کے نام پر فحاشی و عریانی کا مکروقانون قابل قبول نہیں۔ اسلام سے متصادم ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی 7 اکتوبر کو لاہور میں عظیم الشان احتجاجی مارچ کریگی، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے۔ ہم ملک کے اسلامی تشخص اور نظام مصطفیٰ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ہر صورت میںبے نقاب کریںگے اور ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریںگے۔
ملک کے مستقبل کا دارومدار نظام مصطفےؐ کے نفاذ میں ہے:راؤ اختر علی
Oct 06, 2022