سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی  میں ’’ٹیچرز ڈے‘‘ منایا گیا

Oct 06, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی اور معاشی نمو کا براہ راست تعلق ملک کی شرح خواندگی سے ہوتا ہے اور اساتذہ اس میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یونیورسٹی کے سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ کونسلنگ کے اشتراک سے منعقدہ عالمی یوم اساتذہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر مجیب صحرائی نے مزید کہا کہ اساتذہ گیم چینجر ہوتے ‘ وہ نوجوان نسلوں کو معیاری تعلیم دے کر قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور ایک نئے مہذب معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر جمشید ہالیپوٹو، ڈین فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹر زاہد علی چنڑ، ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیزاور ڈین سوشل سائنسز،ڈاکٹر عامر عمرانی ڈائریکٹر اورک،لیکچرر خوشبو اورلیکچرر عجب علی لاشاری نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں