کراچی (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر ترقء نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے خدا کی بستی سرجانی ٹان میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم اسکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ مقدمے کے مطابق ملزم نے طالبہ کو نشہ آور انجکشن لگانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس پر پولیس کو متاثرہ طالبہ کا فوری طبی معائنہ کروانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادتی ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف سخت ترین قانونی کارواء عمل میں لاء جائے گی اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ *سیدہ شہلا رضا نے متاثرہ طالبہ کے والد سے رابطہ بھی کیا اور انھیں ہرممکن قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائ۔* انہوں نے کہا کہ استاد کے بھیس میں ایسے درندے پورے معاشرے کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں, بچیوں و خواتین کے ساتھ زیادتی کے خلاف سزاں کو مزید سخت کیے جانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادتی کے مرتکب افراد بالخصوص عادی مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونے چاہیئں۔