رسول اکرم کی اطاعت و محبت بندگی کی بنیاد ہے‘ مفتی وسیم ضیائی


کراچی (نیوز رپورٹر)مدارس البرکات کے تحت لانڈھی میں میلاد مصطفی سے ناظم اعلی مفتی وسیم ضیائی،مولانا اقبال قادری، پیر عبداللہ کامل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلادنبی کی عظیم سعادتیں مسلمانان عالم کو یہ پیغام دے رہی ہیں کہ خدا کی زمین پر نظام مصطفی کی عملی تفسیر پیش کرنے کیلئے احکام قرآن اور سنتوں پر دل وجان کے ساتھ مکمل عمل پیراہ ہونا ہوگا‘ عید میلاد النبی کے موقع پر یہ عہد کیا جائے کہ شرق تا غرب اسلام کے آفاقی پیغام کو عام کرنا ہے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر پاکستان بھر کے سیلاب متاثرین کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور ان کی مدد کریں۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مدارس البرکات کے طلبا کی عظیم الشان ریلی نظامی مسجد سے کیٹل کالونی تک نکالی گئی۔ اس موقع پر مفتی وسیم ضیائی نے مزید کہا کہ اتباع رسول ایمان کی اساس ہے۔ رسول اکرم کی اطاعت و محبت بندگی کی بنیاد ہے۔اس موقع پرمفتی غلام غوث گولڑوی، چوہدری غلام نبی، مفتی نثار قادری، مولانا فرید قادری، ذوالفقار بھٹو، غلام مرتضی مہروی، مولانا عبدالباسط، مولانا محمد آصف خان، محمد راحیل قادری، پروفیسر جمیل نقشبندی، چوہدری شوکت علی اور دیگر بھی موجود تھے۔
مفتی وسیم ضیائی

ای پیپر دی نیشن