کراچی (نیوز رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے عظمت مصطفےٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناموس مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے حضور کا نظام ہی قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتاہے سیکولراور اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں معاشی معاشرتی تباہی پھیلانے کےلئے ملک کے اسلام تشخص کومٹانے اور ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ قانون ناموس رسالت و ختم نبوت کا تحفظ زندگی کی آخری سانس تک کریں گے آئی ایم ایف اپنے کارندوں کے ذریعہ پاکستان میں معاشی تباہی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور سودی نظام کو جاری رکھنے ،مہنگائی کے سیلاب کو مزید بڑھانے، اسلامی اقدار کے منافی ٹرانس جینڈرایکٹ کے ذریعہ عرحانی فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دینے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جبکہ ہمارے حکمراں آئی ایم ایف کی غلامی میں اپنا سب کچھ لٹانے کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں قوم نظام مصطفےٰ کی منزل کو حاصل کرنے کےلئے متحدہ جائے۔
صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر