مبر علی خان(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ضلع قمبر شہدادکوٹ سلیم اللہ اوڈھو نے ڈی سی آفیس قمبر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران ضلع بھر کے افسران سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان ، میڈیکل کئمپس کے قیام ، ٹینٹ سٹی میں سہولیا ت سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے فالواپ لیا اور تمام ذمہ دارافسران کو اس حوالے سے خصوصی بریفنگ دی ، اس موقع پر ڈی سی سلیم اللہ اوڈھو نے کہاکہ ہمیں حکو مت کی جانب سے جو بھی امدادی سامان مہیا کیا جارہاہے وہ تمام سامان ہم پوری دیانتداری اور شفاف طریقے سے منصفانہ طور پر حقیقی مستحقین تک پہنچارہے ہیں متاثر، مصیبت زدہ وپریشان حال لوگوں کی امداد کیلئے ہر ممکنہ کوششیں کرنے میں مصروف ہیں۔ ڈی سی نے کہاکہ جو لوگ دوسروں کو کھلایاکرتے تھے آج ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے اور نہ سر پر چھت ہے ہزاروں لوگ بیروز گار ہوگئے اور ان کی فصلیں تباہ ہوگئیں جو اس وقت خیموں اور مختلف ریلیف کئمپوں میں اپنی رہائش اختیار کرکے حکومت کی امداد کے منتظر ہیں ۔یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک امتحان اور آزمائش کی گھڑی ہے ڈی سی سلیم اللہ اوڈھو نے مزید کہاکہ حکومت نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جو پلان ترتیب دیا ہے اس میں متاثرین کیلئے پکے ہوئے کھانے کی تقسیم ، پینے کا صاف پانی ، راشن ، ٹینٹ ، بیمارمتاثرین کیلئے میڈیکل کئمپس کا قیام اور معاشی بحالی سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں جن پر ہمارا کام جاری ہے ۔
قجو دوسروں کو کھلاتے تھے‘ آج خود محتاج ہوگئے‘ سلیم اللہ اوڈھو
Oct 06, 2022