ملتان(خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی کے زیراہتمام تین روزہ کانفرنس شروع ہوگئی ، افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعدیہ مشرف,( چیئرپرسن شعبہ سائیکالوجی) نے کانفرنس میں معاشرتی فلاح و بہبود اور ذہنی صحت کی بحالی کیلئے علومِ نفسیات کے اطلاق، کمسنوں اور بالغوں کو درپیش خطرات،مثبت سماجی تعلقات اور ذہنی صحت،شخصی و انفرادی فرق، کام سے متعلق، نفسیاتی بحالی پرمثبت نقطہ نظر اورانسانی تحفظ و علاج میں کلینیکل سائیکالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ، جس کے دوررس نتائج سامنے آئیں گے، وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ معاشرے میں معتدل رجحانات پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، نوجوان نسل کو سماجی دبا¶ اور چیلنجز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی صلاحیتیں انفرادی و اجتماعی زندگی کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوتیں۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر فوزیہ ناز( پرنسپل اسلامیہ کالج لاہور) اور ڈاکٹر انیق احمد تھے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نفسیاتی مسائل، جسمانی اور ذہنی صحت سے متعلق رویے کی خرابیوں کا جائزہ لینے، تشخیص اور علاج کرنے کے لیے طبی ماہر نفسیات کے کردار پر زور دیا۔