کوٹ ادو( خبر نگار ) وزیراعلی پنجاب کے مشیر چوہدری طارق زمان گجر نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا خاتمہ حق سچ کی فتح ہے اور اس فیصلہ سے ثابت ہوا کہ کیس جھوٹا اور من گھڑت اپوزیشن کی انتقامی کاروائی ،لاہور ہائیکورٹ نے حقیقت پر مبنی فیصلہ دیا جس سے انصاف کا ایک بار پھر بول بالا ہوا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل آفس کوٹ ادو کا اچانک دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب میں ایک سو ارب روپے کے احساس راشن پروگرام کا آغاز کردیا ہے جس سے عوام میں خوشحالی آئے گی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تحریک انصاف اور عمران خان کی عوامی مقبولیت سے گھبراہٹ کا شکار ہے‘ اس موقع پر انہوں نے تحصیل آفس میں آئے سائلین کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے،بعد ازاں طارق زمان گجر نے ریڈربرانچ،رجسٹری برانچ کا بھی معائنہ اورریکارڈچیک کیا صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
حکومت عمران خان کی عوامی مقبولیت سے گھبراہٹ کا شکار‘ طارق زمان
Oct 06, 2022