گوادر ( بیورو رپورٹ ) گوادر گرامر اسکول میں 4 اکتوبر 2022 سے لیکر 10 اکتوبر تک ہفتہ ورلڈ اسپیس منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں گوادر گرامر اسکول کے طلبا و طالبات اور اساتزہ کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کے شرکا کے ہاتوں میں خلاء سے متعلق بینرز اور طالب علموں کی جانب سے بنائے گئے نمونے بھی تھے۔ واک کا آغاز گوادر گرامر اسکول سے ہوا جو مختلف روڈوں سیہ ہوتا ہوا میرین ڈراہیو پر اختتام پزیرہوا۔ واک کے اختتام کے بعد میرین ڈراہیو پر تقریب کا اہتمام بھی کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل ناصر رحیم۔ معروف شخصیت انجینئر بابا داداللہ۔ چندن ساچ اور طالب علموں گنجاتون فیض۔ مروہ مولابخش۔ ساچان یونس۔ عبدالرحمن عتیق نواب اور شاہ زین فیض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب انسانوں نے پہلی دفعہ خلاء پر قدم رکھا ہے اسی دن سے خلاء میں بھی گندگی شروع کی گئی۔ ان گندگیوں کے زیادہ تر زمہ دار روس اور امریکہ ہے جن کے سانس دانوں نے خلاء پر جاکر گندگی پھیلادی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسان زمین پر آباد ہیں مگر ان پر فرض ہے کہ وہ زمین کے ساتھ ساتھ خلاء کا بھی خیال رکھیں۔
گوادر گرامر اسکول میں ہفتہ ورلڈ اسپیس کاا نعقاد
Oct 06, 2022