گوادر (بیورورپورٹ)کسی بھی طالب علم کی زندگی میں استاد کا ایک اہم مقام ہوتا ہے۔ جہاں ماں باپ بچوں کی جسمانی نشو و نما میں حصہ لیتے ہیں وہیں استاد ذہنی ترقی میں۔۔فشرفوک فورم گوادر کے ترجمان نے ورلڈ ٹیچرز سے کے مناسبت سے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اساتذہ وہ ہستی ہیں جنہیں روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔
اور انہی ہستیوں کے نام 5 اکتوبر کا دن کیا جاتا ہے ہر سال اس دن اساتذہ کا عالمی دن یا ورلڈ ٹیچرز ڈے منایا جاتا ہے یوم اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ 1994 سے منایا جانے والا یہ عالمی دن 1966 کے یونیسکو / آئی ایل او کی سفارشات پر دستخط کی یاد میں مناتے ہیں جو ہمیں معلمین کی تعریف، تشخیص اور بہتری’’ پر توجہ مرکوز کرنا اور اساتذہ اور تدریس سے متعلق مسائل پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اساتذہ کا عالمی دن منانے کے لیے یونیسکو اور ایجوکیشن انٹرنیشنل (EI) ہر سال ایک مہم چلاتے ہیں تاکہ دنیا کو اساتذہ کی بہتر تفہیم اور طلبہ اور معاشرے کی نشوونما میں ان کے کردار کے بارے میں آگاہی فراہم کرے ۔