گوادر(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمن قمبرانی ضلعی افسر تعلیم عزیز الرحمن بلوچ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گوادر امداد علی بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ذاکر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیچرز ڈے منانے کا مقصد اساتذہ کی اہمیت، مقام اور احترام کا اعتراف کرنا ہے کیونکہ قوموں کی سوچ اور فکر کی راہیں متعین کرنے میں اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم گوادر اور میر عبدالغفور ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ھے انہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ ہی ہیں جو قوموں کی ترقی اور کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں تقریب میں دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور عالمی یوم اساتذہ پر تفصیلی روشنی ڈالی مقررین کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالب علم ترقی اور کامیابی کا سفر طے کر پاتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے اور پورے ملک کے اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنی کامیابی کو اپنے اساتذہ کے نام کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے مقررین نے کہا ھے کہ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں اور آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اساتذہ کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلبا وطالبات نے دن کی مناسبت سے تقاریر کیں اور ٹیبلوز بھی پیش کئے دراثنا عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر گوادر یوتھ ٹیلینٹ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ھال میں ایک پروقار تقریب منعقد ھوا جس کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ تھے جبکہ اساتذہ کے عالمی دن کے مناسبت سے پسنی اورماڑہ جیوانی گننر اور سربندن سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات منعقد ھوئے اور اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کیا گیا۔