نصیرآباد(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا ہے کہ ضلع نصیرآباد میں سیلاب اور بارشوں سے سروے کا عمل تیزی سے جاری ہے ہماری ٹیمیں مختلف علاقہ میں جاکر نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے اور رپورٹ مرتب کررہی ہے اس وقت تک تقریبا 34 ہزار گھر بارشوں اور سیلاب سے تباہ و جزوی متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع نصیر آباد میں اب تک 70 فیصد سروے کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے باقی ماندہ سروے بھی جلد مکمل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروے عمل کے جائزے کے موقع پر سروے کرنے والی ٹیموں و متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے سروے کی ٹیموں کو ہدایات دیں کہ شفاف انداز سے سروے کا عمل مکمل کیا جائے جن متاثرین کے گھر فصلات مال مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے تمام حقائق پر مبنی سروے کریں کسی کے ساتھ ذیادتی یا حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سروے کے عمل میں ٹیمیں کسی صورت سستی کا مظاہرہ نہ کریں آپ کو جو ذمہ داریاں عائد کی گئی اسے احسن انداز سے سر انجام دیں تاکہ حکومت کی جانب سے متاثرین کو امداد کی فراہمی کے اقدامات کئے جا سکیں۔
ضلع نصیرآباد میں سیلاب سروے کا عمل جاری ،نقصانات کا جائزہ
Oct 06, 2022