ڈپٹی کمشنر دکی کایوتھ کمپلیکس جیم سینٹر کا دورہ ، ٹرینر آیاز خان کی بریفنگ


دکی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر دکی صاحبزادہ نجیب اللہ نے یوتھ کمپلیکس میں واقع جیم سینٹر کا دورہ کیا، جیم سینٹر کے ٹرینر آیاز خان ترین نے انکو جیم کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دکی صاحبزادہ نجیب اللہ کہاکہ جیم سینٹر دکی کو مزید بہترین جیم  بنانے کیلئے اقدامات کرینگے۔کیونکہ ورزش کے ذریعے ہی ایک بہترین جسم اور دماغ پرورش پاتا ہے۔ تعلیم اور کھیل سمیت ورزش بھی انسانی جسم کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ورزش کے بغیر انسان مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے جو لوگ ورزش کو اپنا معمول بناتے ہیں۔وہ ہمیشہ تندرست اور توانا رہتے ہیں۔نوجوانوں کو چائیے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ورزش اور تن سازی پر بھی توجہہ دیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...