گوجرانوالہ:اساتذہ نے سلام ٹیچرز ڈے پرپنجاب حکومت کیخلاف ریلی نکالی


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )اساتذہ نے سلام ٹیچرز ڈے پر پنجاب حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ہائر سیکنڈری سکول سے سی او آفس ایجوکیشن تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر ٹیچرز رہنماوئں مہر افضل ،رانا مقیم ،عارف کھوکھر،آصف سعید،میلاد ڈھلوں،قمر عباس،حافظ اشفاق،اورظہیر بابرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں سال2002 تا 2022 کے بھرتی کیے گئے تمام کنٹریکٹ اساتذہ کرام اور دیگر ملازمین کو پے اور سروس پرموشن دیتے ہوئے تاریخ تقرری سے تمام مراعات سمیت مستقل کیا جائے ، اساتذہ کرام اور دیگر کنٹریکٹ ملازمین کا یہ جائز اور قانونی حق معزز عدلیہ سمیت تما م فورمزسے تسلیم شدہ ہے اس لیے حکومت تمام اساتذہ  کوان کا یہ حق دینے کا واضح اعلان اور حکم جاری کرے تا کہ تاکہ وہ اپنی پوری توجہ یکسوئی اور تسلسل کے ساتھ نونہالا ن قوم کی تعلیم وتربیت پر مرکوز کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن