علی پورچٹھہ(نامہ نگار)علی پور چٹھہ میں چپ تعزیہ کا جلوس دربار حسین سے برآمد ہوا اور مین بازار،حیدری چوک سے امام بارگاہ سادات میں اختتام پذیر ہوا ۔جلوس کی قیادت سید علی انصر زیدی نے کی۔ مولانا نصیر حسین اور مولانا محسن رضا کاظمی نے سانحہ کربلا کے بعد اہل بیت کی دربار یزید میں پیشی اور قید سے رہائی کے بعد مدینہ واپسی کی انہماک داستان بیان کی اور کہا حضرت امام حسن عسکریؓ حضرت امام علی نقیؓ کے بیٹے اور حضرت امام محمد مہدی ؓکے والد تھے، ظالم اور غاصب حکومت کی طرف سے ایجاد کردہ حالات کی وجہ سے امام عسکری کو شہر سامرا میں سالہا سال ایک فوجی چھاؤنی میں رہنے کی وجہ سے "عسکری" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔وہ غاصب حکمراں کی طرف سے زہر دینے کی وجہ سے 8 ربیع الاول کو جام شہادت نوش فرما گئے، جلوس سے علامہ نصیر حسین، علامہ سعادت عنبر، مولانا محمد عباس کاظمی، مولانا سید فرمان علی نقوی، ذاکر شمس الحسن نقوی، سید علی انصر زیدی، ذاکر ناصر حسین، ذاکر ارشاد حسین جعفری اور دیگر نے خطاب کیا۔، اس موقع پر حیدری چوک سے عماریوں کا جلوس بھی برآمد ہوا جس میں ضلع بھر سے آئی ماتمی سنگتوں نے زنجیر زنی کی گئی ۔جلوس بعدازاں امام بارگاہ سادات میں اختتام پذیز ہوا۔
علی پورچٹھہـ:چپ تعزیہ کا جلوس دربار حسین سے برآمد، امام بارگاہ سادات میں اختتام پذیر
Oct 06, 2022