گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پپلی والہ پل کے قریب واقع نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں غلام دستگیر اپنا نیا گھر تعمیر کروارہا تھا جس کے گھر کے صحن میں گلفام ، عابد، امانت اور بشارت و غیرہ پانچ مسلح افراد داخل ہو گئے جنہوں نے تلخ کلامی کے بعد غلام دستگیر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ،تاہم مضروب کو فوری طور پر طبی امدادکی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا ، ملزم گلفام پو لیس کانسٹیبل بیان کیا جا رہا ہے دوسری جانب مقتول کے بھائی غلام فرید نے تحریری درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسکے بھائی کی ملزموں کے ساتھ کاروباری رنجش چلی آرہی تھی جس پر پیپلز کالونی پو لیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموںکی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔
گوجرانوالہ:کاروباری رنجش، کانسٹیبل نے شہری کو گولیوں سے چھلنی کردیا
Oct 06, 2022