شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب خرم منور منج، شکیل عطا اللہ ورک ، سی ای او ایجوکیشن شفقت حبیب، ضلعی انتظامیہ کے افسروں، مرد و خواتین اساتذہ اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے مقررین کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے اور ٹیچرز ڈے کو منانے کا مقصد اساتذہ کی اہمیت و احترام کو اجاگر کرنا ہے۔تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے اساتذہ کو پھول سرٹیفکیٹ اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔
اساتذہ کے عالمی دن پرضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں تقریب
Oct 06, 2022