سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بیلٹ کے مقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہیں۔
اسلام آباد کےلوگوں نےمحصور ہونے کےخوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے۔وزراء کی تعداد75جس میں 22 بےمحکمہ ہیں۔کنٹینرراستے نہیں روک سکتے۔فوج بلانےاورآرٹیکل245لگانےکاخواب دیکھناچھوڑدیں۔عظیم فوج کبھی اپنےلوگوں پرگولی نہیں چلائےگی.مذاکرات کی میزپرلائےگی اورصاف شفاف الیکشن کرائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 6, 2022
انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قعلہ بند کرے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر سےاور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کنٹینر راستے نہیں روک سکتے، فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑدیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی، مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیلٹ کے مقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے۔ وزراء کی تعداد 75 جس میں 22 بے محکمہ ہیں۔