عظیم فوج کبھی اپنےلوگوں پرگولی نہیں چلائےگی: شیخ رشید

Oct 06, 2022 | 12:55

ویب ڈیسک

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بیلٹ کے مقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قعلہ بند کرے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر سےاور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کنٹینر راستے نہیں روک سکتے، فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑدیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی، مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیلٹ کے مقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے۔ وزراء کی تعداد 75 جس میں 22 بے محکمہ ہیں۔

مزیدخبریں