یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے تباہ کن سیلاب پر بحث

Oct 06, 2022 | 14:23

ویب ڈیسک

یورپین پارلیمنٹ کے مکمل اجلاس میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اورتباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کا انعقاد کیا گیا۔

یورپین پارلیمنٹ بحث کا مقصد پاکستان کی صورتحال پر یورپی یونین کے ردعمل اور موسمیاتی بحران کے منفی نتائج کو کم کرنے کے طریقوں پر غور کرنا ہے ۔یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے بطور خاص خصوصی اجلاس شرکت کی۔مباحثے کا آغاز جمہوریہ چیک کے یورپی امور کے وزیر میکولاس بیک نے کیا. جس کے بعد یورپی کمشنر برائے زراعت جانوس ووجیچوسکی نے خطاب کیا۔مختلف سیاسی گروپوں سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ نے بے مثال تبائی کے پیش نظر پاکستان کے لیے امداد اور حمایت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے ممکنہ تباہ کن اثرات کی مختلف جہتوں پر بھی بحث کی گئی ۔سفیر اسد مجید خان نے یورپی پارلیمنٹ کی ترقیاتی کمیٹی (ڈی ای وی ای) کو ستمبر 2022 میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

مزیدخبریں