امپورٹڈ حکومت نے مقدمات کا لنڈا بازار لگا دیا ہے : بابراعوان

Oct 06, 2022 | 15:56

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ہم نے عمران خان کیخلاف سازش کی ساری کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف سارے الزام اور مقدمات جھوٹے ہیں. امپورٹڈ حکومت نے مقدمات کا لنڈا بازار لگا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئین اب لندن پہنچ گئی ہیں، خاتون نے کہا لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے، اب انھوں نے تازہ مؤقف اپنایا کہ یہ گھر بھی میرا نہیں ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ بیٹا کہتا ہے میں تو پاکستانی ہی نہیں برطانوی شہری ہوں. شیر کے بچے نے کبھی نہیں کہا کہ بیماریوں کے علاج کیلئے باہر جانا چاہتا ہوں۔عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اللہ نے مہربانی کی ہے، ہم نےعمران خان کے خلاف سازش کی ساری کوششوں کو ناکام بنادیا ہے. یہ یہاں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ باہر نکل کر دکھائیں. بند کمروں میں سرکاری بندوق کے بیچ بیٹھ کر بڑھکیں مارتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک وزیر نے قابل اعتراض بات کی ہے دھرانا نہیں چاہتا. اس وزیر نے ایک طرح کا عدم اعتماد کردیا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ کہا جارہا ہے آئین کے آرٹیکل 62ون ایف میں تبدیلی کی ضرورت ہے، آرٹیکل 62ون سے پہلے ای اورڈی آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں ایک کیس آیا جس میں 2 سیاستدان نااہل ہوگئے، اگر تبدیلی لانی ہے تو وہ 2 تہائی اکثریت سے لازم ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین میں کوئی تبدیلی کرسکتا ہے تو وہ عمران خان کرسکتا ہے، یہ 2خوبیاں جس میں ہونگی وہ اہل ہوگا۔بابر اعوان نے مزید کہا کہ 62ون ایف میں لکھا ہے کہ وہ صادق اور امین ہوگا. 2 اسلامی دفعات ٹھیک اور ایک غلط کیسے ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں