لاہور(نےوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت دنیا میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ لانے کا بھی ذریعہ ہے ،غیر ملکی اور مقامی لوگ سرمایہ کاری کریں حکومت انہیں ہر طرح کا تعاون اور سہولتیں فراہم کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی 39عالمی نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر ہاتھ سے بےن قالینوں کی صنعت میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کوسوینئرز بھی دئیے گئے ۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن نعیم کھوکھر ، سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف، وائس چیئرمین ظفر ادریس سولیجا،چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمان ،سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور ،سینئر ممبر ریاض احمد ، سعید خان ،میجر (ر) اختر نذیر،شاہد حسن شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ جن شعبوں کا ملک کی معیشت میںکلیدی کردار ہے حکومت انہیں سراہتی ہے ، معیشت کو چلانے میں صنعتوں کا اہم کردار ہے ، خاص طو رپر ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت دنیا میں پاکستان کی منفرد ثقافت کو اجاگر کرتی ہے اور اسے پاکستان کی پہچان سمجھا جاتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ صنعت ملک کے لئے قیمتی زر مبادلہ لانے کا بھی اہم ذریعہ ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کامیاب نمائش کے انعقاد پر پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایشن کے منتظمین کو مبارکباد پیش اور نمائش میں شرکت کےلئے آنے والے غیر ملکیوں کو خوش آمدید کہا ۔
ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت پاکستان کی پہچان ،قیمتی زر مبادلہ کا ذریعہ ‘ بلیغ الرحمن
Oct 06, 2023