مذہبی انتہا پسندی کی روک تھام کےلئے اقدامات کی اشد ضرورت ‘ انیق احمد

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ تعظیم قرآن اور ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے لیکن ہم کسی صورت یہ بھی برداشت نہیں کریں گے کہ کسی بے گناہ غیر مسلم پر ظلم کیا جائے ہماری دوریوں سے دہشت گردی کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزراولپنڈی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور قانون تحفظ کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیر نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے میرے لئے مسلمان اور غیر مسلم برابر ہے ہماری وزارت اقلیتی حقوق پر بھی کام کر رہی ہے سوسائٹی میں دین کی محبت میں بہت ساری چیزیں سامنے آئیں انہوں نے کہا کہ توہین قرآن اور توہین رسالت کبھی برداشت نہیں کریں گے لیکن ہم کسی صورت یہ بھی برداشت نہیں کریں گے کہ کسی بے گناہ غیر مسلم پر ظلم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہماری دوریوں سے دہشت گردی کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے مسیحی برادری کے بغیر ہمارے معاشرے میں ترقی کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں مسیحی برادری کی دعوت پر بار بار آئیں گے ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے گا ہمیں معاشرے میں مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے کہا کہ جڑانوالہ کے معاملے میں ہم نے جائے وقوعہ پرمسیحوں کے ساتھ مل کر گفتگو کی تھی جڑانوالہ کی مسیحی خواتین نے کہا ہمیں اپنے گھروں میں واپس بھجوا دیں مسیحی برادری کے مقابلے میں پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے ہمارے علما اچھا کام کر رہے ہیں جڑانوالہ میں مساجد کے دروازوں کو کھولا گیا تھا مسلمان اور مسیحی برادری الگ الگ نہیں ہیں کچھ لوگ ریاست کے چہرے کو خراب کر رہے ہیں ہمیں مل کر پاکستان کو خوبصورت بنانا ہے مسیحی برادری ہماری قوت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...