اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کے سلسلے میں چیرمین نیب سے نیب ہیڈ آفس میں ملاقات کی اور سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ا±ن کی تجویز تھی نیب کا ادارہ زمین کے حصول اور دیکر تمام معاملات کا ابھی سے جائزہ لے تاکہ قومی اہمیت کا یہ منصوبہ مزید تاخیر کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے کہا چیرمین نیب نے یقین دلایا ہے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو سکھر حیدرآباد موٹر وے پر کوئی ایشو نہ ہوا تو ا±ن کے ادارے کی طرف سے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ خورشید شاہ نے کہا انہوں نے اس منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر چیرمین نیب سے ملاقات کی۔ سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں تاخیر سے چھ سو ارب روپے کے قومی نقصان کا خدشہ ہے۔ ان کی کوشش ہے سکھر حیدرآباد موٹر وے پر خدشات دور ہوں اور یہ منصوبہ سرخ فیتے کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے کہا یہ منصوبہ پورے ملک کیلئے بہت اہم ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے حکومت کو ساڑھے چار سو ارب روپئے کاریونیو حاصل ہو گا۔
چیئرمین نیب سے خورشید شاہ کی سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر پر گفتگو
Oct 06, 2023