قصور: ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایم ایس کے ناروا سلوک پر62 ڈاکٹرز مستعفی

قصور(نمائندہ نوائے وقت)بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کے ایم ایس کے ناروا سلوک اور گالیاں نکالنے کے خلاف 62 ڈاکٹرز مستعفی دیدیا جبکہ ایم ایس نے تمام الزامات کی سختی سے تردید کر دی۔شہری حلقوں میں حیرانگی گزشتہ روز بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کے ایم ایس کے ناروا سلوک اور گالیاں نکالنے کے خلاف 62 ڈاکٹرز مستعفی دیدیا۔استعفی' دینے والوں میں ھیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، سرجنز، اور کنسلٹنس شامل ہیں۔تمام ڈاکٹرز کے مشترکہ استعفے' دینے سے بلھے شاہ ہسپتال کی ایمر جنسی سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کو تالے لگ گئے۔ ینگ ڈاکٹرز تمام ڈاکٹرز کے استعفے دینے سے بلھے شاہ ہسپتال میں مریض رل گئے۔سرجیکل وارڈز، ڈائلسز وارڈز سمیت تمام وارڈز میں ڈاکٹرز نے کام چھوڑدیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ ایم ایس کے تبادلے تک استعفے واپس نہیں لیں گے۔مستعفی ڈاکٹرز کا بیان جبکہ مذکورہ ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نے موقف اپنایاہے کہ میرے خلاف تمام الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔جو ڈاکٹرز اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کرتا ھے وہ قابل احترام ھے۔ڈاکٹرز حضرات الزامات لگانے کی بجائے اپنے فرائض ادا کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔شہری حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کھیچا تانی باعث حیرانگی ھے۔وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب نوٹس لیں تاکہ دور دراز سے آئے ھوئے مریضوں کا علاج ممکن ھو سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...