تل ابیب(نیوزڈیسک)سیکڑوں آباد کاروں کے داخلے کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے نابلس شہر پر دھاوا بول دیا۔عینی شاہدین نے وضاحت کی کہ اسرائیلی فوجی درجنوں فوجی گاڑیوں کے ساتھ شہر میں داخل ہوئے۔ یہ شہر کے مشرق میں مذہبی رسومات کے مقصد سے سینکڑوں آباد کاروں کے لیے ایک منصوبہ بند دھاوے کی کارروائی کا حصہ ہے۔