نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کی جیل میں قید سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے بھوک ہڑتال کا اعلان کرکے مودی سرکار کو دن میں تارے دکھا دیئے، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی بھوک ہڑتال میں جیل کے باقی قیدی بھی شامل ہوگئے ہیں۔ اتنی زیادہ تعداد میں قیدیوں کی بھوک ہرتال سے جیل انتظامیہ کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے ہیں،امرت پال سنگھ نے وکیل سے ملاقات نہ کرائے جانے پر بھوک ہرتال کررکھی ہے۔