نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے سنگھ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔ اپوزیشن جماعت کانگرس کی رہنما پریانکا گاندھی نے مدھیا پردیش ریلی سے خطاب میں سنجے سنگھ کی گرفتاری پر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیس میں اٹھارہ سال میں 250 فراڈ کیس رپورٹ ہوئے یہاں ای ڈی کیوں نہیں پہنچی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مدھیا پردیش میں کیوں نہیں کاررورائی کی۔ آپ بی جے پی کیخلاف کچھ لکھ دیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ فوراً پہنچ جائے گا۔ ای ڈی مدھیا پردیش میں ان کے رکن اسمبلیوں کے گھر کیوں نہیں پہنچی اور کیوں بی جے پی وزراءکے گھروں پر چھاپے مارے۔ یہاں مورتیوں کے معاملے میں کرپشن کی گئی کیا کوئی خدا کے ساتھ فراڈ کر سکتا ہے۔ کیا وقت نہیں آ گیا کہ مدھیا پردیش بی جے پی کو ہٹا دیا جائے۔
بھارت: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے سنگھ شراب کیس میں گرفتار
Oct 06, 2023